جرائم

اے این ایف کی کارروائیاں ، ایک ٹن 540 کلو منشیات برآمد، 6ملزمان گرفتار

اسلام آباد:اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 7 مختلف کارروائیوں میں ایک ٹن 540 کلومنشیات برآمد کرلی جبکہ خاتون سمیت6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں قلعہ عبداللہ ، کچلاک بائی پاس،سریاب روڈ کوئٹہ، گوادر،کراچی، ،پشاور،راولپنڈی میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران ایک ٹن 499 کلوچرس،38 کلو ہیروئن برآمدکی گئی ۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ ایک اور کارروائی میں 1 کلو افیون اور 2 کلو آئس برآمد کی گئی، گرفتارملزمان کیخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کیتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button