انتخاباتپاکستان

شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے استعفی دیدیا

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے استعفی دے دیا۔
شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے استعفی دے دیا تھا۔
سیدہ نفیسہ شاہ حلقہ این اے 202 خیرپور سے جبکہ شازیہ مری این اے 209 سانگھڑ سے کامیاب ہوئیں۔
نفیسہ شاہ نے سابق وزیر اعلی سندھ سید غوث علی شاہ کو جبکہ شازیہ عطا مری نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے محمد خان جونیجو کو شکست دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اور سحر کامران رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 297 سے آزاد امیدوار خضر حسین مزاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button