پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر تاحال دستخط نہ ہوسکے

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط میں تاخیر کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری کل صدر مملکت کو بھجوا دی گئی ہے، صدر کا خیال ہے کہ وہ سمری کو 15 روز تک موخر کر سکتے ہیں۔ صدر کا موقف ہے کہ ان کے پاس آئینی اختیار ہے کہ وہ کسی بھی سمری کو 15 دن تک روک سکتے ہیں۔
صدر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئین کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو لازمی بلایا جانا چاہیے، آئین کے مطابق اجلاس انتخابات کے 21 دن کے اندر بلایا جائے۔
اگر قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہوتا ہے تو اسی دن حلف کے بعد نئے سپیکر کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا، پھر یکم مارچ کو قومی اسمبلی کے سپیکر کے لیے کاغذات جمع کرائے جائیں گے اور مارچ کو 2 سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب ہو گا۔ ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بھی اسی روز ہوگا۔
اسی طرح وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل 3 مارچ کو ہوگا، وزیراعظم کا انتخاب 4 مارچ کو قومی اسمبلی میں ہوگا اور صدر مملکت کا انتخاب الیکشن کے ذریعے ہوگا۔ 9 مارچ کو کمیشن آف پاکستان صدر کا انتخاب کرائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button