
آکلینڈ:آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 27 رنز سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 126 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔ گزشتہ روز آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، بارش کے باعث آسٹریلیا کی اننگز متاثر ہوئی اور اس نے 10.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے ۔ تراوس ہیڈ 33 ، میتھیو شارٹ 27 اور گلین میکسویل 22 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 10 اوورز میں 126 رنز کا ہدف ملا ، میزبان ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس مقررہ 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنانے ۔گلین فلپس نے 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، آسٹریلیا کے میتھیو شارٹ کو پلیئر آف دی میچ اور مچل مارش کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا ۔