اہم خبرپاکستان

ملک احمد خان 225 ووٹ لئے کر پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب ‘ حلف اٹھا لیا

مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان 225 ووٹ لئے کر پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے’ سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں327 ارکان اسمبلی نے حصہ لیا۔
دریں اثناء پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر سبطین خان کی زیر صدارت ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار پنجاب مریم نواز کی ایوان میں آمد پر ہنگامہ آرائی ہوئی اور سنی اتحاد کونسل اور مسلم لیگی ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔پنجاب اسمبلی کے 4 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، سنی اتحاد کونسل کے حافظ فرحت بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔نماز مغرب کے وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا، نئے اسپیکر کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے 3 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں اراکین اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کی طرف سے ملک محمد احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی اور سنی اتحاد کونسل کی طرف سے احمد خان بچھر سپیکر کے امیدوار ہیں۔ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے ظہیراقبال چنڑ کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض قریشی سے ہوگا۔سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ ان کے ارکان کو اسمبلی آنے سے روکا جا رہا ہے، میاں اسلم اقبال محفوظ مقام پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button