تجارت

یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی اور چاول مہنگے داموں فروخت ہونے لگے

اسلام آباد: یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی اور چاول عام مارکیٹ سے مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔
دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 840 روپے میں فروخت ہوتا ہے جبکہ عام مارکیٹ میں 20 کلو آٹا 2 ہزار 792 روپے میں دستیاب ہے۔ سٹوروں میں سلو چاول 370 روپے فی کلو’اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سفید چنا عام مارکیٹ کی نسبت 13.53 روپے مہنگا فروخت ہو رہا ہے، مارکیٹ میں سفید چنا 391 روپے فی کلو جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر سفید چنا 405 روپے میں دستیاب ہے۔
چینی بھی عام مارکیٹ سے 9 روپے مہنگی فروخت کی جا رہی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 155 روپے فی کلو ہے جب کہ عام مارکیٹ میں چینی 146 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button