پاکستان

محسن نقوی کی مریم نواز سے ملاقات، ترقیاتی کاموں پر بریفنگ

نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔نگراں وزیراعلی نے جاتی عمرہ لاہور میں مریم نواز سے ملاقات کی اور انہیں مسلم لیگ(ن) کی جانب سے وزیراعلی نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلی بننا ایک روشن مثال ہے، میں آپ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ لکھیں گے، پنجاب اور عوام کی فلاح و بہبود کے مشن میں آپ کو میرا تعاون ملتا رہے گا۔
مریم نواز نے نگراں وزیراعلی کے طور پر سید محسن نقوی کی عوامی خدمات کو سراہا۔نگراں وزیراعلی نے نامزد وزیراعلی کو پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔مریم نواز نے گفتگو میں کہا کہ آپ کے شروع کردہ مفاد عامہ کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button