پاکستان

سپریم کورٹ؛ جماعت اسلامی کی مبارک ثانی کیس میں فریق بننے کی درخواست

اسلام آباد: جماعت اسلامی نے مبارک احمد ثانیکیس میں فریق بننے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
فریق بننے کی درخواست سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے دائر کی تھی۔ جماعت اسلامی نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت کو نظرثانی کیس میں معاونت کے لیے فریق بنایا جائے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مبارک احمد ثانی کیس میں پنجاب حکومت کی جانب سے دائر نظر ثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پنجاب حکومت کی نظرثانی درخواست کی سماعت کی۔ اسسٹنٹ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے موقف اختیار کیا تھا کہ مبارک ثانی کیس کے فیصلے میں آرٹیکل 20 کی مکمل وضاحت نہیں کی گئی جس سے عدالتی فیصلے کا غلط تاثر ہوا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں تاہم اگر صوبائی حکومت وضاحت کرنا چاہتی ہے تو آرٹیکل 20 کے مطابق مذہبی آزادی امن عامہ اور اخلاقیات سے مشروط ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button