پاکستان

کراچی: انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج پر پولیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج، گرفتاریاں

کراچی: نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے لیے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی جب کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر پولیس نے لاٹھی چارج، شیلنگ اور مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ ہنگامہ آرائیکے باعث کئی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔
عام انتخابات کے نتائج میں دھاندلی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے زیر اہتمام سندھ اسمبلی کے حلف برداری اجلاس کے روز شہر بھر میں مختلف مقامات پر احتجاج کیا جارہا ہے جس کے باعث شاہراہ فیصل پر شدید ٹریفک جام رہی اور دیگر اہم سڑکوں اور راستوں پر شدید ٹریفکجام تھا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
دوسری جانب سندھ اسمبلی اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی اور دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران اسمبلی کے قریب جمع ہونے والے جی ڈی اے کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ گرفتاری سے قبل پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے کارکن پولیس کی جانب سے لگائی گئی تمام رکاوٹیں عبور کرکے ریڈ زون میں داخل ہوگئے۔ریڈ زون میں احتجاج کرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکا انتخابات میں دھاندلی کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو سندھ اسمبلی کی جانب بڑھنے سے روک دیا تاہم تصادم کے دوران پولیس کی جانب سے کچھ مرد اور خواتین مظاہرین کو حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں۔ادھر شاہراہ فیصل نرسری پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ شدید ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔قبل ازیں ڈی آئی جی ساتھ زون کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ریڈ زون میں محکمہ داخلہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ ہے۔ اگر کوئی احتجاج یا کوئی نقصان ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری جی ڈی اے کے قائدین اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین پر عائد ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button