سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہوا، جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔
آغا سراج درانی نے نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی سے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں سندھ کے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، فریال تالپور، شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ اور دیگر شامل تھے۔ اٹھ گیا
سندھ اسمبلی کے 168 ارکان میں سے 114 ارکان کا تعلق پیپلز پارٹی جبکہ 36 ارکان کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔