
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط دیکھ کر مفت بجلی دینے کا فیصلہ کریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے جا رہی ہیں۔
مریم نواز وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پہلی تقریر میں ہیلتھ کارڈ سے متعلق روڈ میپ دیں گی۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ چیلنجز بالکل موجود ہیں لیکن مریم نواز کو نواز شریف کی سرپرستی حاصل ہے، سیاسی کارکن ہر وقت سیکھتا رہتا ہے۔ یوتھ پروگرام مریم نواز کا آئیڈیا تھا۔