کھیل

پی ایس ایل : پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے بعد 5 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔پشاور زلمی کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 174 رنز بناکر آٹ ہوگئی۔
ملتان میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، حسیب اللہ 37 اور بابراعظم نے 31 رنزکی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ رومین پاول 23، محمد حارث 19، پاول والٹر 1،آصف علی نے 13 رنز بنائے جبکہ لیوک ووڈ 17 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ویلی،محمد علی اور اسامہ میر نے 2،2کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ شاہ نواز دہانی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ آج ملتان سلطانز نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ پشاور زلمی نے پلینگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔
زلمی کی ٹیم میں کوڈیمور عامر جمال اور محمد ذیشان کی جگہ حسیب اللہ ،پال والٹر اور نوین الحق کو شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز آج اپنا چوتھا جبکہ پشاور زلمی تیسرا میچ کھیل رہی تھی۔یہ پشاور زلمی کی رواں ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے، اس سے قبل زلمی کو اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ملتان سلطانز کو 3 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ آج اسے پہلی شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button