
راولپنڈی: بسنت کے دوران ڈور پھرنے’چھت سے گرنے، گولیاں لگنے سے 23 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔راول روڈ پر 7 سالہ عبداللہ کی گردن اور ہاتھ میں کیمیکل ڈوری لگنے سے زخمی ہو گیا، 10 سالہ مصطفی کا ہاتھ کیمیکل ڈوری لگنے سے کٹ گیا۔
راول روڈ پر 14 سالہ شہیر اور 13 سالہ عبدالرفیع ہاتھوں میں ڈور پھرنے سے زخمی، 45 سالہ نورزادہ کیمیکل ٹانگوں پر پھرنے سے زخمی، 48 سالہ محمد امتیاز زخمی ہوگیا۔
قاتل ڈور کے ہاتھوں 22 سالہ رجب، 12 سالہ سفیان، 10 سالہ محمد اسماعیل، 7 سالہ ہادی بھی زخمی ہوئے، 13 سالہ فاطمہ اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوئی، 10- سالہ مجاہد، عبداللہ اور محمد امجد بھی اندھی گولیوں کا نشانہ بنے۔ڈھوک رتہ میں 71 سالہ صدیق گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ۔ڈھوک حسو میں 18 سالہ ساجدڈور پھرنے’ہزارہ کالونی میں گولی لگنے سے 16 سالہ حمزہ زخمی، محلہ اکال گڑھ میں 20 سالہ فیض اندھی گولی لگنے سے زخمی، 10- سالہ صائم عباس چھت سے گر کر زخمی ہو گیا۔تمام زخمیوں کو بے نظیر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بے نظیر ہسپتال میں زخمیوں کے رش کے باعث عام لوگوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔