دنیا

عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ

پاکستان نے فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔جمعہ کو عالمی عدالت انصاف میں غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کے فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے 57 سالہ قبضے کے خلاف سماعت ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے دلائل دیے گئے۔
عالمی عدالت انصاف میں وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس عدالت نے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا ہے۔
احمد عرفان اسلم نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ یہ تنازع دو ریاستی حل سے ہی ختم ہوسکتا ہے، فلسطینی اور اسرائیلی ریاستوں کی موجودگی دونوں اداروں اور خطے کے امن کی ضامن ہے۔چین نے اسرائیلی جبر کے خلاف مزاحمت کو فلسطینیوں کا "ناقابل تسخیر حق” قرار دیا۔
عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبضہ ایک غیر قانونی فعل ہے، جس کے قانونی نتائج اسرائیل کو بھگتنا ہوں گے۔قائم مقام وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے کہا کہ یروشلم تینوں بڑے مذاہب کے لیے مقدس شہر ہے۔ مغربی کنارے، غزہ، مشرقی یروشلم پر اسرائیلی قبضہ غیر قانونی ہے، اسرائیل فلسطین سے اپنی فوج فوری نکالے۔ قبضے کے خلاف فیصلہ سنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button