پاکستان

پی ٹی آئی کا کوئی اقدام عوام، ریاست اور جمہوریت کے خلاف نہیں ہوگا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی قدم عوام، ریاست اور جمہوریت کے خلاف نہیں ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے سب کچھ کرے گی۔ تحریک انصاف کے بانی نے کہا ہے کہ ملک اور اس کے ادارے ہمارے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات نہ ہوئے تو نقصان ہوگا، آپ ملک میں جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی جمہوریت اور ملک کی بالادستی کے لیے جدوجہد کرے گی، ہم پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں تاکہ یہاں ہر شہری کو انصاف مل سکے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا کمشنر راولپنڈی اور ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے، کل آپ نے کمشنر راولپنڈی کو سنا، انہوں نے فارم 45 کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا، فارم 45 درست تھا اور فارم 47 جعلی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت ایسا کچھ نہیں کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button