انٹرٹینمنٹ

احسن خان اور سونم باجوہ کا فوٹو شوٹ

پاکستانی اداکار احسن خان اور معروف بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کا ایک ویڈیو اور فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں دونوں فنکار ایک مشہور پاکستانی برانڈ کے لیے ایک ساتھ کام کرتے نظر آ رہے ہیں۔
دونوں فنکاروں نے ایک فیشن میگزین اور پاکستانی ملبوسات کے برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ کے لیے خوبصورت لباس زیب تن کیے، سوشل میڈیا پر مداحوں نے ایک ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق احسن خان اور سونم باجوہ نے یورپی ملک میں فوٹو شوٹ کیا، دونوں نے بعد میں گاڑی میں ویڈیو بنائی جس میں دونوں ممالک کے فنکاروں نے ایک ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button