پاکستان

جسٹس شہزاد کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور جسٹس نعیم افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کو رٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے جوڈیشل کمیشن نے جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی منظوری دے دی ہے۔
اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شہزاد احمد ملک کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس کے لیے جسٹس شہزاد کے نام کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
جوڈیشل کمیشن نے دونوں ناموں کی منظوری دیتے ہوئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button