پاکستان

نگراں وزیراعلی محسن نقوی کی نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے الوداعی ملاقات

اسلام آباد: نگراں وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعلی پنجاب نے وزیراعظم کی قیادت میں ملک کے معاشی استحکام کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نگران وزیراعلی پنجاب کی جانب سے اس مختصر عرصے میں پنجاب کے ہر شعبے بالخصوص صحت، تعلیم اور مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ بھی دیا، سندھ ہاؤس اسلام آباد میں دیے گئے ظہرانے میں متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button