
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم شروع کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی عبدالوصی نے چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی، ملزم نے چیف جسٹس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دھمکیاں دیں اور ان کے کردار کو بدنام کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عبدالوصی کو حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے باقی کرداروں کی نشاندہی جاری ہے اور باقی ملوث افراد کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔