پاکستانتازہ ترین

مولانا آپ نے بہت دیر کردی، ڈار کا جے یو آئی کو جواب

اسلام آباد: بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کے وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

دونوں جماعتوں کے وفود کے درمیان ملاقات میں بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت کی گئی۔

سیکرٹری جنرل جے یو آئی عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کم از کم بلوچستان میں حکومت بنا سکتی ہیں۔

اس پر مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم اکٹھے جانا چاہتے تھے، لیکن مولانا آپ نے بہت دیر کردی، ہم آپ سے گزشتہ چار روز سے رابطہ کر رہے تھے، لیکن کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اب ہم نے پیپلز پارٹی کے ساتھ پاور شیئرنگ کا معاہدہ کر لیا ہے، ن لیگ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے جا رہی ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ جے یو آئی اور ہماری پرانی پارٹنرشپ ہے، ہم گرم اور سرد موسم میں ساتھ رہے ہیں، جے یو آئی کی پیشکش سے اعلیٰ قیادت کو آگاہ کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے جے یو آئی کے وفد کو جواب دیا کہ اس بارے میں اعلیٰ قیادت ہی فیصلہ کر سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button