پاکستانتازہ ترینعلاقائی

لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم اور بلتستان روڈ ایک بار پھر بند، ہزاروں مسافر پھنس گئے

گلگت: قراقرم ہائی وے اور بلتستان روڈ کو بھاری برفباری اور بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک بار پھر بند کردیا گیا ۔

شاہراہ کی بندش سے رہائشیوں اور سیاحوں دونوں کو موسم کی خرابی کی وجہ سے درپیش چیلنجوں میں اضافہ ہوا ہے۔

گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے اخبار حق کو بتایا کہ خطے میں موسم میں بہتری آرہی ہے ، لیکن شدید موسمی واقعات سے ہونے والا نقصان شاہراہوں کی بندش کا باعث بنا

حکام نے بتایا کہ چیلاس کے تھور علاقے اور دیامر باشا ڈیم کی تعمیراتی سائٹ کے قریب کئی مقامات پر قراقرم بلاک ہوگئی جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافر ایک بار پھر شاہراہ کے دونوں اطراف پھنس گئے۔

بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے کلیئرنس آپریشن فعال طور پر جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button