اہم خبرپاکستانتازہ ترین

بلوچستان میں تین جماعتی حکومت ہوگی

بلوچستان میں صوبائی حکومت کے خدوخال بھی واضح ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 3 جماعتی مخلوط حکومت بنے گی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کا حصہ ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام، نیشنل پارٹی، بی این پی اور بی این پی عوامی کے اپوزیشن میں بیٹھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک سے دو روز میں حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل دینے کے بعد وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان پیپلز پارٹی کے پاس ہوں گے جبکہ سینئر وزیر مسلم لیگ (ن) سے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان کی تقرری پاکستان مسلم لیگ (ن) سے کی جائے گی جب کہ اسپیکر اسمبلی مسلم لیگ ن اور ڈپٹی اسپیکر بی اے پی سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کابینہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے 6، 6 وزراء ہوں گے جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے 2 وزرا بھی کابینہ میں شامل کیے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے مشیروں کا تقرر کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button