سوات(بیورورپورٹ) تھانہ کانجو پولیس کی کامیاب کارروائی، موٹر سائیکل چورملزمان کو گرفتار کرلیا ، 10عددموٹر سائیکل برآمد،اس حوالے سے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے اے ایس پی سرکل کبل سید فیضان حیدر، ایس ایچ او تھانہ کانجو یار محمد اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 19 فروری 2024 کو مدعی اقبال جہان ولدحاجی طالعمند ساکن شاہدرہ وتکے مینگورہ نے بمقام ڈھیرئی کانجو سے اپنے موٹر سائیکل از قسم ہونڈا 125کی چوری ہونیکی رپورٹ نامعلوم ملزم/ملزمان کیخلاف تھانہ کانجو میں درج کروائی تھی۔جس پرریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوا ت شفیع اللہ گنڈاپور نے فوری ایکشن لیتے ہوئے میری سرابراہی اور اے ایس پی سرکل کبل سید فیضان حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کانجو یار محمد، ایس ایچ او تھانہ کبل بخت ذادہ اور دیگر پولیس پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دے کر واقعے میں ملوث ملزم /ملزمان کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ، جس پر سپیشل ٹیم نے جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بہت کم وقت میں موٹر سائیکل چور ملزم کو ٹریس آٹ کر کے ملزم محمد حسین ولد امیر زمان ساکن اشاڑے کو گرفتار کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ دوران سرسری انٹاروگیشن ملزم کی نشاندہی پر سرقہ شدہ موٹر سائیکل سمیت مختلف مقامات سے چوری شدہ 10 عددموٹر سائیکل برآمد کر لئے۔ اس موقع پر انہوں نے اس کیس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس ٹیم کو توصیفی اسناد و نقد انعامات سے نوازنے کا بھی اعلان کیا۔
0 17 1 minute read