حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈریپ نے 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی تھی اور حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ان میں کینسر کی دوائیں، ویکسین اور اینٹی بائیوٹک شامل ہیں۔
فہرست میں شامل 116 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فارماسیوٹیکل کمپنیاں خود کریں گی کیونکہ حکومت نے گزشتہ روز ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی اجازت دی تھی۔
حکومت اب قومی ضروری ادویات کی فہرست میں شامل صرف 464 ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرے گی۔
0 14 Less than a minute