پاکستان

سانحہ 9مئی،واثق قیوم نے عمران خان کو ذمہ دار قرار دیدیا

راولپنڈی (کورٹ رپورٹر)9مئی کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی گیٹ حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے سانحہ کا ذمہ دار بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ٹھہرا دیا ہے۔سابق تحریک انصاف کے سابق رہنما واثق قیوم عباسی کا 9 مئی کیس میں عدالت کو دیا گیا مبینہ 164 کا بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی 9 مئی کے واقعات کی ذمہ دار ہیں، راولپنڈی حساس ڈسٹرکٹ تھا، بانی پی ٹی آئی اکثر مجھے میٹنگز، ریلیوں کا کہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے میں کاغذ لہرایا گیا، پارٹی لیڈرشپ نے کہا کہ یہ احتجاج کرنا بانی پی ٹی آئی کی خواہش ہے۔انہوںنے کہاکہ ریلی کی قیادت شاہ محمود قریشی، عامر محمود کیانی اور میں نے کی تھی، کارکنان جی پی او چوک پر مسلسل پولیس اہلکاروں پر پتھرا ئوکرتے رہے، چوہدری پرویز الٰہی فوج اور اسٹیبلشمنٹ پر بہت تنقید کرتے تھے۔خیال رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جبکہ اس دوران کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 290 زخمی ہوئے تھے۔مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلا گھیرا میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button