جرائم

بلوچستان’اینٹی نارکوٹکس فورس نے 2 من آئس برآمد کر لی

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے نوکنڈی روڈ، چاغی (بلوچستان) میں کارروائی کے دوران 2 من آئس برآمد کرلی۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق منشیات فروشی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جس کے دوران 253 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق نوکنڈی روڈ چاغی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 80 کلو آئس قبضے میں لے لی گئی، پشاور میں 4 مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لی گئی۔
علاوہ ازیں رنگ روڈ(پشاور) کے قریب 2 ملزمان سے 68کلو افیون اور 72کلو چرس برآمد کر لی گئی، حیات آباد ٹول پلازہ(پشاور) کے قریب 2 ملزمان سے 9 کلو گرام چرس اور قریب 2 ملزمان سے 9 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔اے این ایف ترجمان کے مطابق پشاور کے جی ٹی روڈ پر ایک اور کارروائی کے دوران ملزم سے 8 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق ذخہ خیل خیبر میں کارروائی کے دوران 6 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button