انتخابات

ضمنی انتخابات: این اے 207سے آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی جمع

نو منتخب صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے ضمنی انتخابات کے لیے این اے 207پر اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروادیے ہیں۔
آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ میں ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ کر نامزدگی فارم جمع کرائے، اس موقع پر سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور دیگر پارٹی رہنما بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
یاد رہے کہ این اے 207 سے عام انتخابات میں صدر مملکت آصف علی زرداری کامیاب ہوئے تھے، آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button