پاکستان

پی ٹی آئی کا 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 روز میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس حوالے سے شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔
انٹرا پارٹی الیکشن 15 روز میں ہوں گے۔پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے پینل کی جانب سے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن ہوں گے۔ وفاق اور چاروں صوبوں میں بیک وقت انتخابات ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button