پاکستانتازہ ترین

سندھ گورنرشپ ہمارا حق ، دستبردار نہیں ہوں گے، مصطفیٰ کمال

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر شپ کے حق سے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بہت اچھا کام کر رہے ہیں، بطور گورنر ان کی کارکردگی شاندار ہے، اس لیے انہیں جاری رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کی گورنر شپ کے معاملے پر کوئی بحث نہیں چاہتے، ایم کیو ایم کے پاس کراچی کا 80 فیصد اور حیدرآباد کا 100 فیصد مینڈیٹ ہے اور سندھ میں گورنر شپ متحدہ کا حق ہے، ہم اس سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button