
سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کو پنجاب اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کے لئے مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مکان ہے جس سے مسلم لیگ ن کو ایوان میں ایک سادہ اکثریت مل جائے گی
تاہم ، پنجاب اسمبلی کے سبکدوش ہونے والے اسپیکر سبطین خان نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایس آئی سی کو مخصوص نشستیں مختص کیے بغیر صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے باز رہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات کو پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔