دنیا

سعودی عرب میں "میرس "کی وبا دوبارہ سر اٹھا نے لگی، دو افراد ہلاک

ریاض:عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیا ہے کہ سعودی عرب میں ” میرس "نامی وبا پھر پھوٹ رہی ہے۔ العربیہ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کے ذریعے ڈبلیو ایچ او کو "میرس ” نامی وبا کے واقعات کے بارے میں اسی ہفتے اطلاع دی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران مملکت میں چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں دو اموات بھی ہوئی ہیں۔ یہ کیسز ریاض، مشرقی اور قسیم کے علاقوں سے رپورٹ کیے گئے ہیں۔ کیسز کی لیبارٹری تصدیق کے لیے ریئل ٹائم پولیمریز چین ری ایکشن کی تکنیک استعمال کی گئی ہے ۔ ان چار کیسز میں دو مردوں اور دو خواتین کو بیماری لاحق ہوئی جن کی عمریں 59 سے 93 سال کے درمیان تھیں اور پچھلے سال 15 ستمبر 26 اکتوبر کے درمیان پانچ ہفتوں کے دوران بخار، کھانسی اور سانس کی قلت سمیت علامات پیدا ہوئیں۔ دو اموات 19 اکتوبر اور 24 دسمبر کو رپورٹ کی گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button