دلچسپدنیا

بھارت میں شادی سے پہلے مسکراہٹ دلکش بنانے کےلئے سرجری کرانے والا شخص دوران آپریشن ہلاک

نئی دہلی:بھارت کے شہر حیدرآباد میں شادی سے قبل مسکراہٹ دلکش بنانے کے لیے سرجری کرانے والا شخص دوران سرجری ہلاک ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ28 سالہ لکشمی نارائنا وِنجن کی موت سرجری کے دوران ہوئی ، اس حوالے سے ان کے والدنے مبینہ طور پر کہا کہ ان کے بیٹے کی موت بے ہوشی کی دوا کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہے، انہوں نے کلینک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاہے۔ پولیس نے بتایا کہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے ۔ مرنے والے لکشمی نارائن کی آئندہ ماہ شادی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button