انٹرٹینمنٹ

کبھی بھی شوبز کیریئر میں بچوں کی مدد نہیں کی، جاوید شیخ اور بہروز سبزواری

اسلام آباد:ویٹرن اداکار جاوید شیخ اور بہروز سبزواری نےکہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی شوبز میں اپنے بچوں کی سپورٹ میں سفارش نہیں کی ۔جاوید شیخ اور بہروز سبزواری نے شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری سے متعلق ہونے والی بحث پر اپنی رائے کا اظہار کر تے ہوئے نجی ٹی وی کے ایک شو کے دورن کہاکہ انہوں نے کبھی بھی شوبز کیریئر بنانے کے لئے بچوں کی کوئی مدد یاسفارش نہیں کی ہے ۔ دونوں اداکاروں نے کہاکہ ہمارے تینوں بچے شہروز سبزواری ، مول شیخ اور شہزاد شیخ انتہائی محنتی ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے والدین کو پوری زندگی کوشش کرتے دیکھا ہے،ان میں تیلنٹ قدرتی طور موجود ہے اس لئے ان کو ہماری سفارش کی کبھی ضرورت نہیں پڑی وہ آج شوبز انڈسٹری میں جہاں ہیں اپنے ٹینٹ کے بل پر ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ میرے اور جاوید شیخ کے پاس جو کچھ بھی ہے وہ ہمیں راتوں رات نہیں ملا ہے ، اس کے پیچھے کئی سال کی مسلسل محنت و جدوجہد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button