
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی انکوائری کمیٹی نے راولپنڈی کے سابق کمشنر کے الزامات کے پس منظر میں ضلعی ریٹرننگ افسران (ڈی آر او) اور ریٹرننگ افسران (آر او) کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔
کمیٹی کے ذرائع سے معلوم ہوا کہ راولپنڈی ڈویژن کے ڈی آر او اور آر او نے اپنے بیانات میں دباؤ اور دھاندلی کے الزامات کی تردید کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تمام حلقوں میں انتخابی عمل پرامن ، صاف اور شفاف انداز میں انجام دیا گیا۔ یہ سابق کمشنر کی جانب سے اپنے حالیہ میڈیا ٹاک میں لگائے گئے الزامات کی مکمل تردید ہے۔
کمیٹی کی درخواست پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے چھٹہ کی پریس کانفرنس کی نقل ای سی پی کو دی ہے۔ کمیٹی کو تین دن کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ نتائج میں دھاندلی اور تبدیلی کے الزامات کے سلسلے میں اپنی رپورٹ پیش کرے۔