علاقائی

ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہوگا ، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور (سٹاف رپورٹر) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ علم روشنی ہے جس کو کتاب اور جدید ٹیکنالوجی سے معاشرے میں پھیلانا ہے،جدید ٹیکنالوجی کے دور میں کتابیں پڑھنے کے شوق کو عروج دیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر میڈیکل کالج میں منعقدہ خیبر فسٹ گولڈن جوبلی کی مناسبت سے گرینڈ بک فئیر کے افتتاح موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔افتتاحی تقریب میں ڈینز خیبر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب، چئیرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر عمر ایوب، فیکلٹی اراکین اور طلبا وطالبات شریک تھے،گورنر نے گرینڈ بک فئیر میں مختلف کتابوں کا معائنہ کیا، طلبہ کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا بھی معائنہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ کتاب کی اہمیت اور بک ریڈنگ کیلئے گرینڈ بک فئیر کا انعقاد بہترین اقدام ہے،نوجوان طالبعلموں کی بک فئیر میں دلچسپی خوش آئند ہے،جدید ٹیکنالوجی کے دور میں کتابیں پڑھنے کے شوق کو عروج دیا جا سکتا ہے،علم روشنی ہے جس کو کتاب اور جدید ٹیکنالوجی سے معاشرے میں پھیلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی زندگی میں بک ریڈنگ کیلئے وقت ضرور مختص کریں،نوجوانوں نے اخلاقی و تعلیمی معیار سے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کرنا ہے،ہمارے نوجوان آج جدید سہولیات پر مبنی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر سہولیات زیادہ ہوں تو چیلنجز اور توقعات بھی زیادہ ہوتی ہیں،ملک و قوم کی نوجوانوں سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقی کیلئے تعلیم یافتہ نوجوانوں نے اپنی جدید تکنیکی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال میں لانا ہوگا،ملک میں بسنے والے پسماندہ طبقوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنے ویژن اور تکنیکی صلاحیتوں کو اجاگر کریں،ہمارے نوجوان قابلیت میں کسی سے کم نہیں صرف درست رہنمائی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر، نرسز کی زندگیوں کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہونا چاہئے، شعبہ طب سے وابستہ افراد کا معاشرے میں ایک اہم مقام ہے،دل میں ملک و قوم، دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ و دردر رکھیں تو کامیابی آپکا مقدر ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button