وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے کرلوٹ چھترمیں قائم کرلوٹ ریذیڈنشل کالج22 برس سے تعلیم کے فروغ میں اہم اور نمایاںکردار ادا کر رہا ہے،اس وقت کالج میں1000 سے زائد طلباء و طالبات مناسب فیس میںمعیاری تعلیم سے مستفید ہو رہے ہیں،کرلوٹ ریذیڈنشل کالج میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو معاشرے کا مفید شہری بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، طلبا نہ صرف نصابی بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہی۔ فارغ التحصیل طلباء و طالبات مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ عہدوں پرتعینات ہیں اور ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ کرلوٹ کالج سے تعلیم حاصل کرنے والی ایک طالبہ کیپٹن کے عہدے پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔کرلوٹ کالج کے بانی پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد چوہدری اورپرنسپل کامران رشید سمیت اساتذہ کرام کی انتھک محنت سے درسگاہ نے تعلیمی میدان میں اپنا مقام بنا لیا ہے۔کرلوٹ ریذیڈنشل کالج میں 200 طلبا ء کیلئے بورڈنگ کی سہولیات دستیاب ہیں، کلاس رومز کھلے اور کشادہ ہونے کے ساتھ ساتھ وال ٹو وال کارپیٹڈ ہیںجبکہ طلباء کی سہولت اور جدید علوم سے آگاہی کیلئے جدید ترین لائبریری اور کمپیوٹر لیب بھی موجود ہیں،طلباء کی استعدادکار اور صلاحیتوں میں نکھارپیدا کرنے کیلئے اہم مواقع پرخصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں پر طلبا ء بھرپور حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ہر سال رمضان میں محفل حمدو نعت اور قرآت کے مقابلے کرائے جاتے ہیں، جبکہ یوم پاکستان، جشن آزادی، عید میلادالنبی ۖ، یوم قائداعظم اوریوم اقبال سمیت اہم دنوں کے حوالے سے بھی خصوصی تقریبات کی جاتی ہیںان تقریبات میںطلباء میں اردو اور انگریزی زبانوں میں مختلف موضوعات پر مباحثے بھی کروائے جاتے ہیں، جبکہ فن فیئراور کھیلوں کے مقابلے بھی کروائے جاتے ہیں۔کالج میں سال بھر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباو طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے گذشتہ 21 برس سے تقسیم انعامات کی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں جن میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وفاقی وزیراحسن اقبال، سابق وفاقی وزیرانیسہ زیب طاہر خیلی،سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد و دیگراہم شخصیات شریک ہو چکی ہیں،اس سال بھی درسگاہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا مہمان خصوصی سیکرٹری فیڈرل بورڈ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر بشیر خان یوسفزئی جبکہ کنٹرولر امتحانات وفاقی تعلیمی بورڈ حیات خان مروت گیٹس آف آنر تھے، تقریب میں طلبائ، والدین، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات،معززین علاقہ سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوااور نعت رسول مقبول پیش کی گئی، آغاز میں قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا مہمان خصوصی سیکرٹری ڈاکٹر بشیر خان یوسفزئی نے تعلیمی سال 22-23کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی کامیابی کے پیچھے اساتذہ کرام کی انتھک محنت شامل ہے. کالج آکراور یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ یہاں پر طلباء کی جسمانی تربیت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور کالج کے پاس اپنا وسیع و عریض میدان موجود ہے،شاندار نتائج پر نہ صرف ڈاکٹر نثار احمدچوہدری اور کامران رشید بلکہ تمام اساتذہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیںجنکی انتھک محنت سے ادارے کی نیک نامی میں اضافہ ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ میں 3600 سے زائد نجی تعلیمی ادارے رجسٹرڈ ہیںجن میںہزاروں کی تعداد میں طلباء بورڈ کے امتحان میں شریک ہوتے ہیں جبکہ صرف تین پوزیشنز ہوتی ہیںجن کا فیصلہ کرنا انتہائی مشکل عمل ہوتا ہے اس کے باجود کالج کے طلبائ نمایاں پوزیشن لے رہے ہیںکرلو ٹ کالج کے بچوں کی نصابی کیساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں کارکردگی اساتذہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے،غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے بچوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے،دعاہے کہ ادارہ اسی طرح پھلتا پھولتا رہے اور تعلیمی میدان میں اپنی خدمات جاری رکھے، فیڈرل بورڈ اسکی سپورٹ کرتا رہے گا۔ قبل ازیں پروفیسرڈاکٹر نثار احمدچوہدری نے خطبہ استقبالیہ میںکالج کی تعلیمی سال کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے کہا کہ کالج علاقہ میں بہترین اور معیاری تعلیمی وسہولیات فراہم کر رہا ہے،گذشتہ سال کے دوران ہمارا میٹرک بورڈ کا نتیجہ شاندار رہا ہے۔ ایک طالب علم نے 1100 میں سے 1083 نمبرلے کر 98 فیصد نمبر حاصل کئے مگر اسکی بورڈ میں پوزیشن 400 ویں تھی، گذشتہ دس برس سے کالجٰ کے نتائج سو فیصد آ رہے ہیں جس سے ادارے کے تعلیمی معیار کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یہاںنصابی کیساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور اہم دنوں کے حوالے سے خصوصی تقریبات اور کھیلوں کے مقابلے بھی کروائے جاتے ہیں، طلباء کی دلچسپی کیلئے فن فیئر بھی منعقد کئے جاتے ہیں جن میں کھانے پینے کے اسٹالز لگائے جاتے ہیں جن سے نہ صرف طلباء و طالبات بلکہ اساتذہ بھی لطف اندوز ہوتے ہیں،کالج کی شاندار کارکردگی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس کیلئے تمام اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں،ہماری کوشش ہے کہ کم سے کم فیس میں معیاری تعلیم مہیا کریں۔ تعلیمی سال کے دوران نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات میں مہمان خصوصی ڈاکٹر بشیر احمد خان یوسفزئی، حیات خان مروت، صدرپریس کلب بھارہ کہو محمد نسیم نون، نوید عباسی، ملک شاکر اعوان، محمد اخلاص، صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ڈاکٹر افضل بابرو دیگر احباب نے انعامات شیلڈز اور تعریفی سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیں بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو بھی اعزات سے نوازا گیا۔ نمایاں پوزیشنز ہولڈر طلباء میں اسکالرشپ انعامات بھی تقسیم کئے گئے جن میں پہلا انعام دس ہزار، دوسرا انعام آٹھ ، تیسرا انعام پانچ ہزار کا تھا دس طلبا و طالبات کو 2500 روپے فی کس کے طور پر اسکالرشپ دیا گیا، تقریب کے دوران بچوں نے علاقائی لباس میں ٹیبلو پیش کر کے شرکا کا دل موہ لیا ۔ آخر میںمہمان خصوصی ڈاکٹر بشیر احمد خان یوسفزئی ،حیات خان مروت کو درسگاہ کی طرف سے یادگار ی شیلڈز پیش کی گئیں۔
0 35 4 minutes read