دلچسپ

تھائی لینڈ میں آسیب زدہ گھروں کو لے کر طلبا کا انوکھا کاروبار

چیانگ مائی: تھائی لینڈ کے دو طلبا نے ایک جدید کاروباری حکمت عملی تیار کی ہے جس کے تحت وہ خالی گھروں میں سوتے ہیں تاکہ بھوت سے پاک گھروں کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جاسکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کاروباری طریقہ اپنانے والے چیانگ مائی صوبے کی راجامنگالا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ایک 21 سالہ طالب علم وائفی چینگ اور ان کے کولیگ اور اسٹیٹ ایجنٹ 22 سالہ بونپراکھانگ ہیں۔وائفی چینگ کو معلوم تھا کہ اسٹیٹ ایجنٹس کو ایسی جائیدادیں بیچنے میں مسائل درپیش ہوتے ہیں جہاں ماضی میں اموات کی اطلاعات ہوتی ہیں۔ وائفی نے اس میں سنہرا موقع دیکھا کہ وہ بھوتوں سے پاک گھر کے سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کی سروس فراہم کرسکتے ہیں۔
چنانچہ انہوں نے اپنے ساتھی بونپراکھانگ کی مدد سے سوشل میڈیا پر اپنی خدمات کا اشتہار دینا شروع کیا۔ اپنے اشتہارات میں وہ مبینہ طور پر آسیب زدہ گھروں اور اپارٹمنٹس میں سونے کی پیشکش کرتے ہیں جس کے بعد وہ ایسے گھروں میں ایک رات گزار کر خریداروں یا کرایہ داروں کو بھوت سے پاک سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button