تجارت

رواں مالی سال کے پہلے ساڑھے سات ماہ میں 5ہزار 150ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، ایف بی آر

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے ساڑھے سات ماہ کے دوران مجموعی طور پر 5 ہزار 150 ارب روپے ٹیکس کی مد میں جمع ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ سال کی ٹیکسز کی مد میں 30 فیصد زیادہ ہے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق جولائی 2023 سے 15 فروری 2024 کے دوران 5 ہزار 150 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا جب کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 3 ہزار 973 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران سرمائے میں اضافے کی شرح 30 فیصد رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ انکم ٹیکس میں 40فیصد اور سیلز ٹیکس میں 19فیصد، کسٹم ڈیوٹی میں 14 فیصد اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 61فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے بتایا کہ دسمبر 2023کے دوران سب سے زیادہ 985ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button