انٹرٹینمنٹ

حرا مانی کے مغربی لک پر مداحوں کا پسندیدگی کا اظہار

لاہور:پاکستان شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ حرا مانی کے مغربی لک پر مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
حال ہی میں حرا مانی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کیساتھ مغربی لک کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مذکورہ تصاویر اور ویڈیو میں اداکارہ اپنے روایتی دیسی لک کے بجائے مغربی طرز کے لباس میں نظر آ رہی ہیں، انہوں نے سیاہ پینٹ شرٹ زیب تن کر رکھی ہے جس پر سلور ستارے جڑے ہوئے ہیں۔
حرا مانی نے اپنے لک کو دلکش بناتے ہوئے اپنی زلفوں کو کرل کر رکھا ہے جبکہ کانوں میں لمبے سلور بندے بھی پہن رکھے ہیں، اس کے ساتھ انہوں نے ہائی ہیلز بھی پہنیں اور اپنی پراعتماد شخصیت کو مزید نکھار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button