پاکستان

شہباز شریف اسلام آباد پہنچ گئے، بلاول سے ملاقات کا امکان

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور پارٹی کی جانب سے نامزد وزیر اعظم شہباز شریف لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نجی طیارے پر اسلام آباد پہنچے ہیں اور وفاقی دارالحکومت میں ان کی سیاسی ملاقاتوں کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ وفاق میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات، گورننس اہم معاملات میں شامل دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک ہے اور بلاول بھٹو زرداری نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی شرائط پر(ن) لیگ کو ووٹ دیں گے اور حکومت بنانے کے اپنے موقف پر قائم ہیں، اس لئے کسی اور نے اپنا موقف تبدیل کرنا ہے تو پیشرفت ہوسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button