نئے سال کے پہلے مہینے میں مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار مزید بڑھ گیا، جنوری میں ڈیزل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی جس کی قیمت 45 روپے 61 پیسے فی یونٹ ہے۔
نیپرا کی دستاویز کے مطابق جنوری 2024 میں سب سے مہنگی بجلی ڈیزل سے پیدا کی گئی جس کی فی یونٹ قیمت 45 روپے 61 پیسے تھی۔ جنوری 2024 میں ڈیزل سے 1.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ ماہ فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ لاگت 35 روپے 44 پیسے تھی، جنوری میں فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کا 9.03 فیصد۔
اسی طرح جنوری میں ایران سے درآمدی بجلی کی فی یونٹ قیمت 32 روپے 80 پیسے تھی، گزشتہ ماہ ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 24 روپے 29 پیسے فی یونٹ تھی، جنوری میں گیس سے پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت 13 روپے 75 پیسے فی یونٹ تھی۔
گزشتہ ماہ درآمدی کوئلے سے بجلی کی فی یونٹ لاگت 21 روپے جبکہ مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 11 روپے 92 پیسے فی یونٹ رہی۔
نیپرا کی دستاویز کے مطابق گزشتہ ماہ بیگاس سے پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ لاگت 6 روپے کے لگ بھگ تھی، جنوری میں نیوکلیئر انرجی سے بجلی 1 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی۔
واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
0 41 1 minute read