اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کے خلاف عمران خان اور بشری بی بی کی اپیلوں پر اعتراض دائر کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اپیلوں پر اعتراض دائر کیے جانے کے بعد عمران خان اور بشری بی بی کے وکلا نے اعتراضات دورکرنے کے لیے اپیلیں واپس لیں۔
پی ٹی آئی وکلا کے مطابق اعتراضات دورکرکے آج ہی دوبارہ اپیلیں دائر کردیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا کیخلاف گزشتہ ہفتے اپیلیں دائرکی گئی تھیں اور ذرائع کا بتانا ہے کہ اپیلوں پر ریکارڈ مکمل نہ ہونے اورکاپیاں مدھم ہونے کے اعتراضات عائد کیے گئے۔
0 36 Less than a minute