پاکستانتازہ ترین

ملک پہلے سے زیادہ غیر محفوظ ہوگیا، 41فیصد پاکستانیوں کی رائے

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 4 پاکستانی غیر محفوظ ہیں۔

گیلپ پاکستان نے رائے عامہ کی بنیاد پر ایک نیا سروے جاری کیا جس میں 41 فیصد نے کہا کہ ملک پہلے سے زیادہ غیر محفوظ ہے۔

سروے میں حصہ لینے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ 10 سال پہلے کے مقابلے بدامنی میں اضافہ ہوا ہے اور ذاتی تحفظ کا احساس کم ہوا ہے۔

سروے میں 39 فیصد نے سختی سے اختلاف کیا اور کہا کہ وہ ملک میں پہلے سے زیادہ محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

سروے میں 51 فیصد پاکستانیوں کو یہ کہتے ہوئے بھی دیکھا گیا کہ دنیا پہلے سے زیادہ غیر محفوظ ہے اور کہا کہ وہ دنیا کو آنے والی نسلوں کے لیے غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ 26 فیصد نے کہا کہ دنیا مکمل طور پر محفوظ ہے۔

یہ سروے 3 سے 18 جنوری 2024 کے درمیان کیا گیا جس میں ایک ہزار سے زائد لوگوں نے اپنی رائے دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button