کھیل

شاندار بیٹنگ پر شاہین نے اپنا بیٹ خواجہ نافع کو گفٹ کر دیا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے خلاف شاندار بلے بازی کرنے پر کپتان شاہین آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نفی کو تحفہ دیا ہے۔

پیر کو پی ایس ایل 9 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز نے 188 رنز کا ہدف دیا تھا جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا۔

گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نفی نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی 31 گیندوں کی اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

تاہم میچ کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ان کی شاندار بیٹنگ پر اپنا بیٹ خواجہ نفی کو تحفے میں دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button