پاکستانتازہ ترینعلاقائی

لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بلاک، ہزاروں مسافر پھنس گئے

گلگت: گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں اور برفباری سے معمولات زندگی معطل ہو گئی ۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی مقامات پر قراقرم ہائی وے اور بلتستان روڈ سمیت اہم شاہراہ بلاک ہوگئی ۔

گلگت بلتستان سے آنے اور جانے والے ہزاروں مسافر سڑکوں کی بندش کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں

لینڈ سلائیڈنگ نے کئی مقامات پر قراقرم ہائی وے کو بند کردیا ، جس میں کوہستان میں آچر نالہ اور بارش کے باعث پتھر گرنے کے بعد تھور کا علاقہ بھی شامل ہے۔

ہزاروں مسافر، جن میں بچے، خواتین اور بزرگ شہری شامل ہیں، دونوں طرف پھنسے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button