پاکستانتازہ ترینتجارت

سیاسی صورتحال، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کاخدشہ

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

فچ نے پاکستان کے بارے میں جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی غیر یقینی سیاسی صورتحال آئی ایم ایف پروگرام کو پیچیدہ بنا سکتی ہے، آئی ایم ایف سے پروگرام نئی حکومت کے لیے چیلنج ہوگا۔

فِچ کے مطابق غیر یقینی سیاسی صورتحال آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کا سبب بن سکتی ہے، نئی حکومت کو فوری طور پر امدادی اداروں سے فنڈنگ کی ضرورت ہے۔

فچ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدواروں نے انتخابات میں بھرپور کارکردگی دکھائی۔

فچ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مخلوط حکومت بنانے میں مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button