انٹرٹینمنٹ

محبت میں انسان اندھا ہو جاتا ہے: نازش جہانگیر

اسلام آباد :پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ محبت میں انسان اندھا ہو جاتا ہے، محبت میں آپ کو سامنے والے شخص میں اچھائیوں کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔
حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں نازش جہانگیر نے اپنی ادھوری محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہاں مجھے محبت ہو گئی تھی لیکن میں اپنی آنکھوں اور دماغ کو کھلا رکھتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے میں اس محبت کے بعد زیادہ پریکٹیکل ہو گئی ہوں کیونکہ جب آپ محبت کرتے ہیں تو آپ اندھے ہو جاتے ہیں، آپ بہت عام چیز کے لئے بھی گر جاتے ہیں۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ اگر وہ شخص دوبارہ آپکی زندگی میں آگیا تو؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں اسے صرف اچھا کھانا پیش کروں گی، اچھی باتیں کروں گی لیکن دوبارہ کبھی اس شخص سے محبت نہیں کروں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button