علاقائی

ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاج,، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

بنوں(سپیشل رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج, سروس معطل، مریضوں کو مشکلات کا سامنا,تفصیلات کے مطابق بورڈ آف گورنر بی او جی کے ناجائز رویے اور تبادلوں کے خلاف خلیفہ گل نواز ہسپتال میں ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد فراز کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز نے کئی عہدوں پر براجمان ڈاکٹر دوست محمد خان کی تعیناتی کو سراسر زیادتی قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد فراز کو فوری طور پر اپنے عہدے پر تعینات کیا جائے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر بی او جی بورڈ آف گورنر ہسپتالوں کا نظام نہیں چلا سکتے تو بی او جی بورڈ آف گورنر کو ہی اپنے عہدے سے ہٹایا جائے اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر حکیم زادہ ,چیئرمین ڈاکٹر عاصم ,ضلعی صدر پیر صابر شاہ ,ڈاکٹر سعادت داوڑ و دیگر نے خطاب کیا میئر ڈومیل اسرار خان کا کہنا تھا کہ کے جی این ہسپتال وہ واحد ہسپتال ہے جس پر تمام جنوبی اضلاع کے مریضوں کا انحصار ہے، ماضی میں بھی جب ایسے حالات پیدا ہوئے تھے تو ہم نے ہسپتال کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھر پور کوشش کی تھی جس کے ثمرات آج تک عوام کو مل رہے ہیں لہذا ینگ ڈاکٹرز سے گزارش ہے کہ پر امن رہے اور اس کے لئے پر امن جدو جہد کریں گے اور کسی بھی صورت کسی کے حقوق کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔ ینگ ڈاکٹر ز کا کہنا تھا کہ جب سے ایم ٹی آئی کا نظام آیا ہے بنوں کی بدقسمتی ہے کہ اسی کی وجہ سے ایسے فیصلے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے مریضوں، اور علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی جب بی اوجیز کی جانب سے کوئی ایسے غلط فیصلے ہوئے ہیں ہم نے باہر نکل کر ان کے خلاف بھر پور احتجاج کیا ہے، انہوں نے کہا کہ آج بھی ہمارے اوپر کئی عہدوں پر براجمان ڈاکٹر دوست محمد کو تعینات کیا جارہا ہے جو کہ ہمیں قابل قبول نہیں لہذا حکومت وقت سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے بنوں کے لئے کوئی مستقل لائحہ عمل وضع کیا جائے اور اسی کے مطابق فیصلے کئے جائیں انہوں نے اپنے مطالبات ماننے تک اوپی ڈیز سمیت تمام سرگرمیاں معطل کرنے کی دھمکی بھی دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button