علاقائی

راولاکوٹ شدید آندھی و بارش کا سلسلہ جاری ،مختلف حادثات رونما

راولاکوٹ (بیورورپورٹ) آزاد کشمیر کے سرد ترین مقام راولاکوٹ وادی پرل میں شدید آندھی، و بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ضلع پونچھ کا مشہور سیاحتی مقام تولی روڈ باوجہ برفباری بند ہے راولاکوٹ کھائی گلہ روڈ بھی لینڈ سلائیڈنگ درخت اور بجلی کے ٹاور گرنے کی وجہ سے بند ہے تاہم محکمہ شاہرات نے روڈ کھولنے کے لیے مشینری بھیج دی ہے محکمہ شاہرات نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں نا رکنے والی شدید برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ ہے آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے تاہم محکمہ موسمیات کے پیشِ نظر مزید دو روز تک بارش و برفباری کا امکان ہے ضلع پونچھ میں مختلف حادثات میں شدید آندھی کی وجہ ہے مختلف رہائشی و کاروباری مراکز کی چھتیں اڑ گی آندھی کی وجہ سے ضلع پونچھ میں بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button