پاکستان

جج بشیر کی چھٹی، سیشن جج ناصر جاوید احتساب عدالت اسلام آباد کے جج مقرر

جج بشیر کی چھٹی، سیشن جج ناصر جاوید احتساب عدالت اسلام آباد کے جج مقرر
سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت اسلام آباد کا جج مقرر کر دیا گیا ہے۔وزارت قانون نے احتساب عدالت کے نئے جج کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت نمبر 1 میں تعینات کیا گیا ہے۔جج ناصر جاوید رانا کو 23 جنوری 2027 تک احتساب عدالت کا جج تعینات کر دیا گیا ہے۔
ناصر جاوید رانا کو جج محمد بشیر کی چھٹی کے باعث احتساب عدالت کا جج مقرر کیا گیا تھا۔جج محمد بشیر مارچ میں اپنی ریٹائرمنٹ تک رخصت پر چلے گئے ہیں۔ جج ناصر جاوید رانا نے حال ہی میں سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button